تلنگانہ

غدر کے دیہات پر اسد الدین اویسی کا تلگو میں ٹویٹ۔ دارالسلام آمد کی تصویر پوسٹ

حیدرآباد: بیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد نے کہا ہے کہ غدر کی موت تلنگانہ کے لیے بہت بڑا نقصان ہے، وہ غریبوں کی آواز تھے۔ صدر مجلس نے اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ غدر نے ہمارے مرحوم والد سلطان صلاح الدین اویسی سے چند مواقع پر ملاقات کی تھی۔

 

 

 

صدر مجلس نے مزید کہا کہ غدر کے گیتوں نے لوگوں میں انقلابی جذبے کو جگایا اور تلنگانہ تحریک کو جوش دیا۔ انھوں نے لکھا کہ غدر جیسا کوئی نہیں ہو سکتا۔ ساتھ ہی انھوں نے جناب اکبر الدین اویسی قائید مجلس مقننہ کے ساتھ غدر کی ایک پرانی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا یہ ہمارے پارٹی ہیڈکوارٹر دارالسلام میں اکبر الدین اویسی کے ساتھ 2017 کی تصویر ہے۔ صدر مجلس نے یہ ٹویٹ تلگو زبان میں کیا ہے۔

 

 

 

واضح رہے کہ انقلابی گلوکار غدر کا اج حیدرآباد کے ایک خانگی ہاسپٹل میں دیہانت ہو گیا۔ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے خرابی صحت کی وجہ سے ہاسپٹل میں زیر علاج تھے۔ غدر کی موت پر چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے غدر کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ انجام دینے کا اعلان کیا ہے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button