نیشنل

کل ہند مسلم پرسنل لاء بورڈ کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی تائید یا مخالفت میں کوئی بیان نہیں دیتا : مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ

بورڈ کے دفتر سے اور جنرل سکریٹری کی طرف سے جو بیان جاری ہو صرف اسی کو آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا بیان تصور کیا جائے

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کا بیان

نئی دہلی: 17؍جنوری  ( پریس ریلیز) حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب جنرل سکریٹری آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ بورڈ کی طرف سے فی الحال کسی شخص کو بورڈ کا ترجمان مقرر نہیں کیا گیا ہے؛ اس لئے بورڈ کے کسی بھی رکن کا کوئی بیان آئے تو اس کو اس کا شخصی بیان تصور کیا جائے، بورڈ کی طرف اس کومنسوب نہ کیا جائے، جو بیان جنرل سکریٹری صاحب کی طرف سے بورڈ کے دفتر سے جاری ہو، اسی کو بورڈ کا بیان تصور کیا جائے، اس بات کو بھی ضرور پیش نظر رکھا جائے کہ بورڈ نہ سیاست میں حصہ لیتاہے اور نہ الیکشن کے بارے میں، یا کسی سیاسی جماعت یا امیدوار کی تائید یا مخالفت میں کوئی بیان دیتا ہے، مولانا رحمانی نے اخبارات اور میڈیا کے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بات کو پیش نظر رکھیں اور بلا تحقیق کسی بیان کو بورڈ کی طرف منسوب کرنے سے احتیاط کریں، بورڈ مسلمانوں کی ایک مذہبی تنظیم ہے اور حسب ضرورت مسلم پرسنل لا کے دائرہ میں آنے والے مسائل ہی پر بہ وقت ضرورت اظہار خیال کرتا ہے، اسی طرح ملک سے باہر پیش آنے والے مسائل و واقعات بھی بورڈ کا موضوع نہیں ہیں، اور ان کے بارے میں اظہار خیال سے بھی مکمل احتیاط برتی جاتی ہے۔

 

 

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button