نیشنل

ائیرانڈیا کو ٹاٹا گروپ نے خرید لیا _ 18 ہزار کروڑ روپے میں ہوئی ڈیل

نئی دہلی _ 27 جنوری ( اردو لیکس) مرکزی حکومت نے آج سرکاری طور پر ملک کی سرکاری ایرلائنس کمپنی ایئر انڈیا کو ٹاٹا گروپ کے حوالے کردیا ہے آج سے ملک کے اہم صنعتی گروپ ٹاٹا سنس کی  ایئر انڈیا ملکیت بن گئی ہے بتایا گیا ہے کہ ٹاٹا سنس نے 18 ہزار کروڑ روپے میں ائیرانڈیا کو خرید لیا ہے ائیر انڈیا جو کہ طویل  عرصے سے سرکاری شعبے کا ادارہ رہا ہے ، اب پرائیویٹ ہوگئی ہے  ایئر انڈیا اب ٹاٹا گروپ کے ہاتھ میں چلا گیا۔

اس کے ساتھ ہی اس میں ڈس انویسٹمنٹ کا عمل بھی پورا ہوگیا ہے۔وزارت فینانس کے تحت سرمایہ کاری دیکھنے والی اورڈس انویسٹمنٹ اینڈ پبلک اسٹیٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ (ڈی آئی پی اے ایم)نے آج ایئر انڈیا اور ایئر انڈیا ایکسپریس لیمیٹید(اے آئی ایکس ایل)کے صد فیصد اور اے آئی ایس اے ٹی ایس کی 50 فیصد حصہ داری ٹاٹا سنس کے مکمل مالکانہ حق والی کمپنی ٹیلیس پرائیویٹ لیمیٹیڈ کو سونپ دی ہے

مرکزی حکومت کا کہنا ہے کہ ائیر انڈیا کو روزانہ 20 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا تھا جس کے پیش نظر اسے فروخت کردیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button