نیشنل

مجلس کے ساتھ اتحاد کے امکانات پر اکھلیش یادو نے دیا یہ بڑا بیان

لکھنو_ اترپردیش میں آنے والے سال  اسمبلی انتخابات سے پہلے  سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آج کل ہند  مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کے ساتھ اتحاد کے کسی بھی امکان کو مسترد کردیا۔

ٹائمس ناؤ کو دئے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں، اتر پردیش کے سابق چیف منسٹر نے کہا کہ آنے والے انتخابات کے لئے سماج وادی پارٹی نے اپنے اتحاد کو تقریباً حتمی شکل دے دی ہے۔ صرف چند چھوٹی پارٹیاں باقی ہیں جن کے ساتھ ہم رابطے میں ہیں۔ ہم ایم آئی ایم کے ساتھ اتحاد نہیں کریں گے۔

اتر پردیش کے چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ پر تنقید کرتے ہوئے، اکھلیش نے کہا کہ جن کا خاندان نہیں ہے وہ اپنے پیارے کو کھونے کے درد کو کبھی نہیں سمجھیں گے۔انھوں نے کہا کہ وہ یوپی کے بانڈہ کی ایک مثال پیش کرتے ہیں جہاں بی جے پی کے ایک کارکن نے ایک غریب ریسٹورنٹ ورکر کا قتل کر دیا۔انہوں نے  دعویٰ کیا کہ ان کی پارٹی نے ان غریب مزدوروں کے خاندانوں کو فی ایک لاکھ روپے دیے ہیں جو کورونا وائرس کی وبا  کے دوران ہلاک ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button