انٹر نیشنل

اسرائیلی فوج کے حملے میں حماس کے ڈپٹی لیڈر صالح العروری کی موت _ اسرائیل حماس لڑائی لبنان تک پہنچ گئی

حیدرآباد _ 3 جنوری ( اردولیکس ڈیسک) اسرائیل فلسطین کے خلاف اپنی شدید جنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔ اسرائیلی فوج حماس کو اپنا واحد مقصد سمجھ کر آگے بڑھ رہی ہے۔ یہ لڑائی منگل کو لبنان کے دارالحکومت بیروت تک پہنچ گئی۔ اسرائیلی حکام کا کہنا ہے  کہ ان حملوں میں حماس کے ڈپٹی لیڈر صالح العروری شہید ہوگئے ۔اس حملے میں العروری کے محافظوں کی بھی موت ہو گئی۔لبنان میں صالح العروری کی موت کے خلاف عوام سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا اور اسرائیل کی جانب سے لبنان پر کئے جانے والے میزائل حملوں کی مذمت کی

اس کے علاوہ غزہ میں حماس کی فوج اور اسرائیلی فوج کے درمیان شدید لڑائی ہوئی۔ حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی حملوں میں 70 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

 

یہ جنگ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو شروع ہوئی تھی جب حماس کی افواج نے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ حماس کے حملے سے گھبرا کر اسرائیل فلسطین پر حملہ کر رہا ہے۔ اسرائیل حماس کو ختم کرنے کے مقصد کے ساتھ جنگ ​​کو آگے بڑھا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button