ناخواندہ شخص ملک پر بوجھ ہے _ وزیر داخلہ امیت شاہ

نئی دہلی _ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ ایک  ناخواندہ شخص ملک پر بوجھ ہے اور وہ اچھا شہری نہیں بن سکتا۔گجرات کے چیف منسٹر اور ملک  کے وزیر اعظم کی حیثیت سے نریندر مودی کے 20 سالہ دور کی  کامیابیوں کے بارے میں امیت شاہ نے سرکاری ٹی وی  سنسد سے بات کرتے ہوئے یہ تبصرہ کیا۔

 

شاہ نے دعویٰ کیا کہ مودی نے ملک بھر کے اسکولوں میں پرائمری سطح پر ہائی ڈراپ آؤٹ ریٹ کے مسئلے کو حل کیا۔  مودی جی اور گاوں کے پٹواریوں  سے لے کر وزراء تک ہر کوئی پانچ دنوں تک گجرات کے 25 اسکولوں کو جاتے ہوئے  بچوں کو وہاں داخلہ دلانے تھے  جس کے نتیجے میں  مودی کی زیرقیادت گجرات حکومت 100 فیصد پرائمری اسکولوں میں داخلہ لینے میں کامیاب رہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ  ایک ناخواندہ شخص ملک پر بڑا بوجھ ہے۔ وہ اپنے آئینی حقوق اور فرائض کو نہیں جانتا۔ وہ ایک اچھے شہری کیسے بن سکتا ہے ؟ شاہ نے انٹرویو میں کہا کہ مودی نے 2001 میں گجرات کے چیف منسٹر بننے سے پہلے سرپنچ یا گاؤں کے سربراہ کا عہدہ بھی نہیں سنبھالا تھا۔اس کے باوجود ، بہت صبر کے ساتھ ، انہوں نے انتظامیہ کی خصوصیات کو سمجھا ، ماہرین کو انتظامیہ سے منسلک کیا ، اسکیموں میں تبدیلیاں کیں اور انہیں لوگوں تک پہنچانے کا کام کیا۔