امیتابھ بچن نے گرین انڈیا چیلنج کے تحت حیدرآباد میں لگایا پودا

حیدرآباد _  بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن،ٹی آرایس کے رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار کے گرین انڈیا چیلنج میں شامل ہوگئے اور ایک پودالگایا۔انہوں نے حیدرآباد کے راموجی فلم سٹی میں سنتوش کمار ایم پی کے ساتھ مل کر یہ پودالگایا۔اس موقع پر اداکار نے سرسبزی وشادابی میں اضافہ کے لئے سنتوش کمار کی مساعی کی ستائش کی اور کہا کہ اس سے یقینی طورپرمستقبل کی نسلوں کو فائدہ پہنچے گا۔