نیشنل

اور جب مودی کی زبان پھسل گئی _ کہا بیٹی بچاؤ بیٹی ” پٹاو "_ ویڈیو دیکھیں

نئی دہلی _ 20 جنوری ( اردو لیکس) وزیراعظم  نریندر مودی  کی زبان پھسل گئی جس کا ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد اپوزیشن جماعتوں سمیت سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بعض نے مذاق بنایا تو بعض نے تنقید کی۔

درحقیقت وزیر اعظم مودی برہما کماری تنظیم کے زیر اہتمام پروگرام ‘آزادی کے امرت مہوتسو گولڈن انڈیا’ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ اس دوران انہوں نے حکومت کی ” بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ ” مہم اور کئی کامیابیوں کا سہرا اپنی حکومت کی طرف سے چلائی جارہی اس مہم کو دیا لیکن اس دوران ان کی زبان پھسل گئی اور انہوں نے بیٹی بچاؤ، بیٹی پڑھاؤ کے بجائے بیٹی ” پٹاو ” کہہ دیا ۔

اب ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہا ہے۔ سابق آئی اے ایس سوریا پرتاپ سنگھ (سابق آئی اے ایس سوریہ پرتاپ سنگھ) جو سوشل میڈیا پر کافی سرگرم  رہتے ہیں، نے وزیر اعظم کا ویڈیو کلپ کا  ایک حصہ ٹویٹ کیا اور لکھا – ‘بیٹی پٹاؤ؟ کیا ٹیلی پرمپٹر نے آج پھر دھوکہ دیا؟

متعلقہ خبریں

Back to top button