نیشنل

آندھراپردیش میں برقی کا ہائی ٹینشن تار آٹو پر گر پڑا _ 8 مزدور زندہ جل کر ہلاک

وجے واڑہ _ 30 جون ( اردولیکس) آندھرا پردیش کے ستیہ سائی ضلع میں ایک المناک حادثہ پیش آیا۔ ضلع ک تادیمری منڈل کے چیلاکونڈیا پلی میں مزدوروں کو لے جانے والے آٹو پر برقی کا  ہائی ٹینشن تار گر پڑا ۔ جس کے نتیجے میں آٹو آگ کی لپیٹ میں آ گیا۔ اس حادثے میں 8 افراد زندہ جل گئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ مرنے والوں کی شناخت گڈم پلی کے مزدوروں کے طور پر ہوئی ہے۔  حادثہ اس وقت پیش آیا جب مزدور زرعی کام کے لیے جارہے تھے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ مرنے والوں کی تفصیلات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

گورنر بسوا بھوشن ہری چندن نے حادثے پر صدمے کا اظہار کیا۔ یہ افسوسناک واقعہ ہے کہ آٹو پر ہائی ٹینشن برقی تار  گر پڑا اور اس میں سوار مزدوروں کی موت ہوگئی۔ راج بھون کے اسپیشل چیف سکریٹری آر پی سسودیا کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ ضلع انتظامیہ سے حادثے کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button