جنرل نیوز

دو روزہ سالانہ عرس حضرت شجاع الحق چشتیؒ مصری گنج کا انعقاد _ جلسہ فیضان اولیاء سے علماء مشائخ کے خطابات

اعراس کی محافل تو حید و معرفت کی تعلیمات کی تجدید کا ذریعہ

حیدر آباد 22 فروری ( پریس نوٹ) اعراس شریف کی محافل دراصل اصلاح معاشرہ کی محافل ہوتی ہیں۔ جنہوں نے اعراس مبارک کو ناجائز کہا وہ ان کی مقصدیت سے واقف نہیں ہیں۔ ان اعراس کے مواقع پر ایمان و احسان کی تجدید توحید و معرفت سے بھر پور اپنے شیوخ کی تعلیمات کی تجدید برادران طریقت کے ساتھ تعلقات اور محبتوں کی تجدید بھی ہوتی ہے۔ یہ حصول برکت اور سعادت کی محافل ہوتی ہیں۔ حضرت سیدنا خواجہ شاہ شجاع الحق حقانی چشتی بدخشانی (دادا پیر حضرت وطنؒ) مصری گنج کے دوروزہ سالانہ عرس شریف کے موقع پر منعقدہ جلسہ فیضان اولیاء سے خطاب کرتے ہوئے مولانا سید محمد علی قادری الهاشمی ممشاد پاشاہ نبیرہ حضرت زرد علی شاہ مہاجر مکیؒ اور مولانا محمد انوار احد قادری نائب شیخ التفسیر جامعہ نظامیہ نے ان خیالات کا اظہار کیا۔

 

مولانا خواجہ شاہ محمد شجاع الدین افتخاری چشتی القادری جامع سلاسل جانشین حضرت گنج انوار نے دو روزہ محافل عرس کی نگرانی کی اور مراسم عرس انجام دیئے اور صدارتی خطاب کیا۔ عرس شریف کے روز اول مراسم غسل شریف کے بعد جشن مولائے کائنات و جشن حضرت خواجہ غریب نواز منعقد ہوا، محفل نعت و منقبت کا انعقاد عمل میں آیا۔ دوسرے دن بعد نماز مغرب مختم قرآن مجید مراسم صندل مالی جلسه فیضان اولیاء ومحفل سماع منعقد ہوئی۔

محافل میں علماء کرام مشائخ عظام اور زائرین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ ان میں قابل ذکر مولانا سید ولی بادشاہ ثانی قادری رزاقی باشم پاشاہ، مولانا سید شاہ قطب حسینی قادری‌بخاری، مولانا سید شاہ شرف اللہ حسینی عین اللہ شاہ صوفی، مولانا سید شاہ ستار حسینی بنده نوازی، مولانا سید شاہ سمیع اللہ حسینی بندہ نوازی، مولانا سید قادر محی الدین قادری زرین کلاه جنید پاشاہ، مولانا سید محمد سیف اللہ حسینی قادری الباقری سیف پاشاہ، مولانا ڈاکٹر سید شاہ محمد قادری، مولانا سید شاہ رحمت حسینی بنده نوازی، مولانا سید شاه قادر حسینی بنده نوازی، مولانا سید حبیب احمد حسینی قادری بغدادی طاہر پاشاہ، مولاناسید شاہ نجم الدین قادری چشتی وحدتی، مولانا سید حامد علی صابری قادری چشتی معین پاشاہ، مولاناسید شاہ خالد حسین چشتی قادری، مولانا میر مصطفی علی عرفانی قادری چشتی، مولانا خواجہ غلام سبحانی صدیق القادری چشتی، مولانا صوفی سیف احمد یافعی شاہ ولی الہی، مولانا قاضی حافظ عظمت اللہ جعفری صوفی، مولانا ڈاکٹر سید جلال الدین بخاری دست در عمران پاشاه، مولانا حافظ علی محمد نقشبندی مجددی، مولانا صوفی حبیب علی شاہ وارثی احرام پوش، مولانا علیم وارث خان عالم وارثی، مولانا محمد عبد الحمید رحمانی چشتی، مولانا محمد مختار قادری چشتی، مولانا محمد صادق پاشاہ قادری، مولانا محمد مجتبی علی خان قادری چشتی فریس پاشاہ، مولانا سید شاہ نصیر الله نصیری افتخاری شکیب بنگلور اور دوسرے شامل ہیں۔ مولانا خواجہ سلام محی الدین افتخاری، مولانا سید شاہ خلیل اللہ حسینی افتخاری، حافظ و قاری محمد احمد محی الدین افتخاری الازہری کامل پاشاہ، قاری محمد محی الدین افتخاری واصل پاشاه اور سید اعظم قادری افتخاری نے انتظامات کی نگرانی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button