نیشنل

جنرل بپن راوت کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار آندھراپردیش کا فوجی بھی ہلاک

جںنرل بپن راوت کے ساتھ ہیلی کاپٹر میں سوار آندھراپردیش کا فوجی بھی ہلاک

چتور _ 8 ،دسمبر( اردو لیکس) تمل ناڈو  میں پیش آئے سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کے ہیلی کاپٹر  حادثے میں آندھراپردیش کے چتور ضلع کا ایک فوجی بھی ہلاک ہوگیا۔جس کی شناخت چتور ضلع کے کرابالا کوٹہ منڈل کے اپر ریگڈا گاؤں کے رہنے والے سائی تیجا کی حیثیت سے ہوئی ہے جو وزارت دفاع میں لانس نائیک کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ سائی تیجا  سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کی سیکورٹی ٹیم کے رکن بھی  تھے،سائی تیجا آج دوپہر ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں بپن راوت کے ساتھ ہلاک ہو گئے۔ چتور ضلع کے عوام  نے سائی تیجا کی موت پر گہرے غم کا اظہار کیا ہے۔

 

2013 میں سائی تیجا بنگلور رجمنٹ سے ایک فوجی سپاہی کے طور پر منتخب ہوئے تھے۔ سپاہی کے طور پر خدمات انجام دینے کے ایک سال بعد سائی تیجا نے پیرا کمانڈو کا امتحان پاس کیا۔ بعد میں انہوں نے 11ویں پیرا میں لانس نائک کے طور پر خدمات انجام دیں۔ ایک سال پہلے تک، وہ بنگلور کے سپاہی ٹریننگ سینٹر میں بطور ٹرینر کام کیا کرتے تھے ۔ حال ہی میں سائی تیجا کو سی ڈی ایس جنرل  بپن راوت کی شخصی  سیکورٹی ٹیم میں شامل کیا گیا تھا سائی تیجا  کی بیوی شیاملا، ایک بیٹی درشنی اور ایک بیٹا موکشجنا ہے۔ سائتیجا کے کنبہ کے افراد فی الحال ایس بی آئی کالونی  مدناپلے میں مقیم ہیں۔ سائتیجا نے آج صبح 8.45 بجے ویڈیو کال کی اور اپنی بیوی، بیٹی اور بیٹے سے بات کی۔ چند گھنٹے بعد ہیلی کاپٹر کے حادثے میں وہ  ہلاک ہو گئے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button