سماجی جہدکار انا ہزارے ہاسپٹل میں شریک

حیدرآباد _ مشہور سماجی جہدکار انا ہزارے خرابی صحت کے باعث ہاسپٹل میں شریک ہوگئے ہیں ذرائع کے مطابق انا ہزارے کو سینہ میں تکلیف کی شکایت پر پونے کے روبی ہاسپٹل میں شریک کردیا گیا ہے جہاں ان کا انجو گرافی ہوئی ہے

ڈاکٹر اودھت بودم واڈ  میڈیکل سپرنٹنڈنٹ، روبی ہاسپٹل نے تصدیق کی کہ ہزارے کو  ماہر ڈاکٹروں کے زیر نگرانی رکھا گیا ہے اور ان کی حالت مستحکم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انا ہزارے کو سینے میں درد اور کمزوری کے باعث روبی ہاسپٹل میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ ان کی انجیو گرافی ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں نے انہیں آرام کرنے کو کہا ہے۔

چیف منسٹر مہاراشٹر ادھو ٹھاکرے، جو فی الحال ایچ این ریلائنس اسپتال میں داخل ہیں اور فزیو تھراپی کروا رہے ہیں، نے انا ہزارے کے ہاسپیٹل میں داخل ہونے کی خبر کے بعد ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ٹھاکرے نے سماجی کارکن کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔