نیشنل

ایک اور وسیم رضوی ! ملیالم فلموں کا ڈائریکٹر علی اکبر نے بھی ۔۔۔۔

ایک اور وسیم رضوی _ ملیالم فلموں کا ڈائریکٹر علی اکبر نے بھی ۔۔۔۔

حیدرآباد _ 11 دسمبر ( اردو لیکس ڈیسک) کیرالا سے تعلق رکھنے والا ملیالم فلموں کا ڈائریکٹر علی اکبر  نے  مذہب چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ جلد ہی اپنی اہلیہ کے ساتھ ہندو مذہب اختیار کرے گا ۔ ڈائریکٹر فیس بک لائیو پر آیا اور کہا کہ وہ اسلام کو چھوڑ رہا ہے۔

 

علی اکبر نے مذہب چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سی ڈی ایس جنرل بپن راوت سمیت 13 ہیروز کی شہادت پر پورا ملک رو رہا ہے تو دوسری طرف کچھ جنونی اسلامی ملک کے حقیقی ہیرو کی جدائی پر ہنس رہے ہیں۔ اس سے مایوس ہو کر میں نے  اسلام چھوڑ کر ہندو مذہب میں واپس آنے کا اعلان کر دیا ہے۔ فیس بک لائیو پر ڈائریکٹر نے کہا کہ وہ اسلام  چھوڑ  رہا ہے

 

علی اکبر نے یہ بھی  کہا کہ آرمی چیف سی ڈی ایس بپن راوت کی شہادت کے بعد بہت سے لوگ فیس بک پر جشن منا رہے تھے، جس کے خلاف وہ اسلام چھوڑ رہا ہے

میڈیا رپورٹ کے مطابق، 8 دسمبر 2021 کو سی ڈی ایس بپن راوت کی موت کے بعد، اکبر نے فیس بک پر ایک لائیو ویڈیو شوٹ کیا، لیکن فیس بک نے فلم ڈائریکٹر کے اکاؤنٹ کو نسلی امتیاز قرار دیتے ہوئے ایک ماہ کے لیے معطل کر دیا۔ اس کے بعد فلم ڈائریکٹر نے ایک اور فیس بک اکاؤنٹ بنایا اور اس کے ذریعے لائیو آکر اسلام چھوڑنے کا اعلان کیا۔

 

فلم ڈائریکٹر علی اکبر  فیس بک کے ذریعے سی ڈی ایس راوت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  سی ڈی ایس راوت کی موت پر جب اس نے  لائیو ویڈیو بنانا شروع کی تو بنیاد پرست اسلام پسندوں نے ان  کی ویڈیو پر ہزاروں ہنسنے والے ایموجیز لگا کر اس کا مذاق اڑایا، جس سے اس  کے جذبات کو ٹھیس پہنچی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button