جرائم و حادثات

حیدرآباد، بے رحم شخص نے معصوم بیٹی کی بری طرح سے پٹائی کردی، لڑکی ہاسپٹل میں شریک

حیدرآباد: حیدرآباد میں ایک بے رحم شخص نے اپنی چھوٹی بیٹی کی اس بے دردی سے پٹائی کردی کہ وہ ہاسپٹل میں زیرعلاج ہے۔ تفصیلات کے مطابق اے سی گارڈس کے رہنے والے باسط علی اورثناء کو 4 لڑکیاں ہیں۔ پیشہ سے آٹو ڈرائیورکل باسط علی کام پرجا رہا تھا کہ اس کی چھوٹی بیٹی سکینہ رورہی تھی جس پراس نے اسے بری طرح سے پیٹ دیا جس کے نتیجہ میں لڑکی شدید طورپرزخمی گئی۔ اسے علاج کیلئے پہلے نیلوفروہاں سے عثمانیہ ہاسپٹل منتقل کیا گیا۔ لڑکی کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اس جوڑے کو 4 لڑکیاں ہیں جبکہ باسط علی بیٹے کا خواہشمند تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button