نیشنل

کرناٹک اسمبلی میں تبدیلی مذہب مخالف قانون بل پیش _ کانگریس صدر شیو کمار نے بل کی کاپی پھاڑ ڈالی

کرناٹک اسمبلی میں تبدیلی مذہب مخالف قانون بل پیش _ کانگریس صدر شیو کمار نے بل کی کاپی پھاڑ ڈالی

بنگلورو_ کرناٹک اسمبلی میں اپوزیشن کانگریس کے زبردست احتجاج کے درمیان تبدیلی مذہب مخالف قانون بنانے کے لئے ایک بل پیش کیا گیا ۔ وزیر داخلہ اراگا جنندرا نے ایوان میں اس بل کو پیش کیا۔جس کے بعد اسپیکر اسمبلی نے اس بل پر چہارشنبہ سے مباحث کی اجازت دینے کا اعلان کیا۔

 

کرناٹک کانگریس کے صدر و رکن اسمبلی ڈی کے شیو کمار نے تبدیلی مذہب مخالف قانون کی کاپیوں کو ایوان میں پھاڑ ڈالی ۔انہوں نے اس بل کی مخالفت کرنے کا اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ یہ بل اقلیتوں کو نشانہ بنانے کے لیے لایا جا رہا ہے۔  ہم اس کی مخالفت کریں گے۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button