نیشنل

ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک ہونے والے فوجی سائی تیجا کے خاندان کو آندھراپردیش حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپے کی امداد

ہیلی کاپٹر حادثہ میں ہلاک ہونے والے فوجی سائی تیجا کے خاندان کو آندھراپردیش حکومت کی جانب سے 50 لاکھ روپے کی امداد 

 

وجے واڑہ _ آندھراپردیش حکومت نے چتور ضلع کے رہنے والے لانس نائک سائی تیجا کے خاندان کو 50 لاکھ روپے مالی امداد فراہم کی ہے ، جنہوں نے 8 دسمبر کو تمل ناڈو میں ہیلی کاپٹر حادثے میں اپنی جان گنوا دی دی تھی ۔ چیف منسٹر جگن کی جانب سے مہلوک کے خاندان کو 50 لاکھ روپے کی امداد دینے  کے اعلان کرنے کے بعد ریاستی وزیر پدی ریڈی نے مہلوک سائی تیجا کی بیوہ سے ملاقات کرتے ہوئے مالی امداد کا چیک حوالے کردیا۔

سائی تیجا ،  سی ڈی ایس جنرل بپن راوت کے پرسنل سیکورٹی آفیسر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے ۔ سی ڈی ایس جوڑا اور سائی تیجا سمیت 11 دیگر افراد ہیلی کاپٹر میں سفر کر رہے تھے جب یہ حادثہ پیش آیا۔ دوسری طرف حکام نے سائی تیجا کی نعش کی شناخت کا عمل مکمل کر لیا ہے۔ ان کی نعش کو دہلی سے ان کے آبائی ضلع چتور میں ایگواریگڈا منتقل کیا جائے گا۔ حکام وہاں آخری رسومات کے انتظامات کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button