تلنگانہ

وزراء کو ملاقات کا وقت نہ دینے والے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کس طرح کاماریڈی کے لئے وقت دیں گے؟ محمد علی شبیر

کاماریڈی _ 28 اگست ( اردولیکس) کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر محمد علی شبیر نے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کے کاماریڈی اسمبلی حلقہ سے مقابلہ کرنے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ریاستی وزرا کو ملاقات کا وقت نہ دینے والے چیف منسٹر کس طرح کاماریڈی آئیں گے اور یہاں کے عوام کے مسائل سے واقفیت حاصل کریں گے ؟

 

میڈیا سے بات کرتے ہوئے کانگریس لیڈر شبیر علی نے  الزام لگایا گیا کہ تلنگانہ کے لیے لڑنے والے انقلابی گلوکار غدر کو پرگتی بھون آنے کی اجازت نہیں دی گئی۔ شبیر علی نے کہا کہ بی آر ایس  اور بی جے پی مل کر لوگوں کو دھوکہ دے رہے ہیں۔

کے سی آر مہاراشٹر میں ریاست کی  دولت خرچ کر رہے ہیں۔ انھوں نے سوال کیا کہ بی آر ایس کے اعلان کردہ امیدواروں میں 33 فیصد ٹکٹ خواتین کو کیوں نہیں دیے گئے؟ کے سی آر نے ایس سی سے کئے گئے وعدوں کو پورا نہیں کیا۔ اس لئے بی آر ایس پارٹی کو ایس سی کے بارے میں بات کرنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے کیونکہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے کسی دلت ایم ایل اے کو وزارتی عہدہ نہیں دیا ہے۔

 

ریاست میں صرف کلوا کنٹہ خاندان کا راج ہے۔ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پکے  جھوٹے  ہیں۔ شبیر علی نے واضح کیا کہ بی آر ایس سے  کانگریس کبھی اتحاد نہیں کرے گی

متعلقہ خبریں

Back to top button