نیشنل

آرمی ہیلی کاپٹر حادثہ اپ ڈیٹ _ ہیلی کاپٹر میں بپن راوت کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی سوار تھی

آرمی ہیلی کاپٹر حادثہ اپ ڈیٹ _ ہیلی کاپٹر میں بپن راوت کے ساتھ ان کی اہلیہ بھی سوار تھی 

نئی دہلی _ تامل ناڈو میں آج دوپہر آرمی کے ہیلی کاپٹر کا حادثہ پیش آیا۔اس ہیلی کاپٹر میں چیف ڈیفنس اسٹاف جنرل ( سی ڈی ایس جنرل ) بپن راوت اور ان کی اہلیہ مدھولیکا راوت بھی سوار تھیں۔یہ  فوجی ہیلی کاپٹر  جو  تمل ناڈو میں کنور کی نیلگیری پہاڑیوں میں گر کر تباہ ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بپن راوت اور ان کی اہلیہ کے ساتھ بریگیڈیئر ایل ایس لڈر، لیفٹیننٹ کرنل ہرجیندر سنگھ، این کے گرو سیوک سنگھ، این کے جتیندر کمار، وویک کمار، بی سائی تیج اور حوالدار ستپال بھی تھے۔مجموعی طور پر 14 افراد ہیلی کاپٹر میں سوار تھے جن میں چند افراد کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کردیا گیا۔بپن راوت اور ان کی اہلیہ کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ملی۔

 

مرکزی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ جلد ہی حادثے کی وجہ کا اعلان کریں گے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں مرکزی کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا ہے اس اجلاس کے بعد راج ناتھ سنگھ پارلیمنٹ میں بھی بیان دینے والے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button