نیشنل

مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی معاملہ میں ایک کی گرفتاری _ حیدرآباد میں بھی مقدمہ درج

مسلم خواتین کی آن لائن نیلامی معاملہ میں ایک کی گرفتاری _ حیدرآباد میں بھی مقدمہ درج  

حیدرآباد _ 4 جنوری ( اردو لیکس) بلی بائی نامی  ایپلیکیشن Bullibai App پر مسلم خواتین کی نیلامی کی شر انگیزی کرنے والوں کے خلاف حیدرآباد میں بھی ایک مقدمہ درج کروایا گیا ہے

 

حیدرآباد کی ممتاز سماجی کارکن محترمہ خالدہ پروین نے حیدرآباد کی سی سی ایس پولیس میں ایپ کے منتظمین کے خلاف مقدمہ درج کروایا۔انہوں نے بتایا کہ مسلم خواتین کی نیلامی کے لئے یہ ایپ تیار کیا گیا ہے جس ہندوستان بھر کی  112 خواتین کو نیلامی کے لئے پیش کیا گیا ہے جن میں حیدرآباد کی دو خواتین بشمول ان کا نام بھی شامل ہے

 

اسی دوران مبئی پولیس کی  سائبر سیل نے بنگلورو سے ایک 21 سالہ انجینئر کو ’بُلی بائی‘ ایپ کے سلسلے میں گرفتار کرلیا  ہے۔  ممبئی پولیس نے اس کے خلاف آئی پی سی اور آئی ٹی ایکٹ کے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے

 

واضح رہے کہ بلی بائی ایپ کا نئے سال کے آغاز ہوا ۔ ایپ کے اوپر لکھا ہے ‘یور بُلی بائی آف دی ڈے’ اور پھر اس خاتون کا ٹوئٹر ہینڈل اور تصویر دی گئی ہے۔ اس ایپلیکیشن پر 112 با اثر مسلم خواتین  کی تصاویر پوسٹ کی گئی ہیں۔ بلی بائی ایپلیکیشن کو سلی دیلز نامی ایپلیکیشن کا اپڈیٹڈ ورژن بتایا جا رہا ہے۔ جس کے خلاف گزشتہ جولائی میں ایف آئی آر درج کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button