بریکنگ نیوز _ آریان خان کی ضمانت کی درخواست پھر ایک مرتبہ مسترد

ممبئی _ بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو دوبارہ عدالت میں مایوسی ہوئی ۔ ممبئی کی ایک عدالت نے آریان کی ضمانت کی درخواست  ایک بار پھر  مسترد کر دی ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ آریان گزشتہ 14 دنوں سے آرتھر روڈ جیل میں بند ہے۔ یہ تیسری بار ہے کہ ممبئی کی عدالت نے آریان کی ضمانت مسترد کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان اس فیصلے سے پریشان ہیں۔