نیشنل

آسام میں برہما پترا ندی میں دو کشتیوں کے درمیان تصادم _ کئی افراد لاپتہ

حیدرآباد _ آسام کے برہما پترا ندی میں دو کشتیوں کے درمیان تصادم کا ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ آسام کے جورہاٹ نیمتی گھاٹ کے قریب دو کشتیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کے وقت دونوں کشتیوں پر 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ یہ حادثہ آسام کے دارالحکومت گوہاٹی سے تقریبا 350  کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ ایک کشتی مجولی سے نمتی گھاٹ کی طرف آرہی تھی کہ دوسری کشتی اس  سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک کشتی ڈوب گئی۔

بہت سے لوگوں نے ڈوبتی کشتی سے چھلانگ لگائی اور جان بچانے کی کوشش کی۔ مسافروں کی بڑی تعداد لاکھوں پتہ بتائی گئی ہے ۔ کشتی میں موجود موٹر سائیکلیں اور کاریں بھی پانی میں ڈوب گئیں۔ این ڈی آر ایف کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اب تک 40 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ باقی لوگوں کی تلاش جاری ہے۔

آسام کے چیف منسٹر ہمنتابیشوا شرما نے واقعہ پر افسوس کااظہار کیا۔اور انھوں نے وزیر بمل بورا کو فوری طور پر موقع پر جانے کی ہدایت دی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل جائے وقوعہ کا دورہ کریں گے۔ مجولی اور جورہاٹ ضلعی حکام کو تمام ضروری امدادی اقدامات کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

 صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند اور وزیر اعظم  نریندر مودی نے آسام میں ہوئے کشتی کے ایک حادثہ پر بے حد افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کو بچانے کی ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔

وزیر اعظم نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا:

’’آسام میں ہوئے کشتی کے حادثہ سے غم زدہ ہوں۔ مسافروں کو بچانے کے لیے ہر ممکن کوششیں کی جا رہی ہیں۔ میں سبھی کی حفاظت اور فلاح کی دعا کرتا ہوں۔‘‘

متعلقہ خبریں

Back to top button