جرائم و حادثات

اے سی پھٹنے سے خاتون ہلاک ، بیٹا زخمی

وجے واڑہ _ یکم جون ( اردولیکس) آندھراپردیش میں اے سی کے پھٹ جانے سے ایک خاتون ہلاک اور اس کا بیٹا زخمی ہو گیا۔بتایا گیا ہے ہائی وولٹیج کے سبب اے سی پھٹنے سے خاتون کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ اے پی کے ضلع پرکاشم میں پیش آیا۔

 

 

تفصیلات کے مطابق ضلع کے چیمکورتی میں کی رہنے والی 52سالہ سری دیوی کے شوہر وینکٹ سباراؤکی موت چارسال پہلے ہوگئی تھی۔ سری دیوی ضلع پریشد دفتر میں کام کر رہی تھی۔ وہ اپنے بیٹے سائی تیجا کے ساتھ چیمکورتی ٹاؤن کے پلاپوتھو واری اسٹریٹ میں رہتی تھی۔ دونوں ماں بیٹا گھر میں سو رہے تھے کہ اس وقت ہائی وولٹیج برقی کی سپلائی کے باعث اے سی پھٹ گیا۔

 

 

 

گھر سے دھواں اٹھتا دیکھ کر پڑوسیوں نے سری دیوی اور سائی تیجا کو اسپتال منتقل کیا۔ وہ اونگول کے اسپتال میں زیر علاج تھی اور کل رات اس کی موت ہوگئی جبکہ اس کا بیٹا اسپتال میں زیر علاج ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button