نیشنل

اورنگ آباد اور عثمان آباد کے نام تبدیل _ بحران کا شکار ادھو ٹھاکرے حکومت کا فیصلہ

منبئی _ 29 جون ( اردولیکس) مہاراشٹر میں سیاسی بحران کے درمیان چیف منسٹر  ادھو ٹھاکرے نے ایک سنسنی خیز فیصلہ لیا  ہے۔ آج شام کابینہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کابینہ نے اورنگ آباد شہر کا نام ’سمبھاجی نگر‘ اور عثمان آباد شہر کا نام بدل کر دھراشیو رکھنے کو منظوری دی گئی۔اسی طرح  نوی ممبئی بین الاقوامی ایرپورٹ کا نام آنجہانی ڈی بی پاٹل بین الاقوامی ایرپورٹ رکھ دیا گیا ہے۔ اورنگ آباد شہر کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کافی عرصے سے کیا جا رہا ہے۔  ذرائع کے مطابق کئی وزرا نے کابینہ کے اجلاس میں نام کی تبدیلی پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔

کابینہ کی میٹنگ میں ایک دلچسپ واقعہ پیش آیا جس میں اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کی تجویز کو کانگریس کے وزراء نے احتجاج کیا۔ کانگریس کے وزراء ورشا گائیکواڑ اور اسلم شیخ نے اورنگ آباد کا نام تبدیل کرنے کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے اجلاس سے واک آؤٹ کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button