نیشنل

بیرسٹر اسدالدین اویسی کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ۔حیدرآباد میں کیس درج

حیدرآباد: حیدرآباد سی سائبر کرائم پولیس نےبیرسٹر اسد الدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ اس سلسلہ میں سائبر کرائم پولیس سے کی گئی شکایت میں نشاندہی کرتے ہوۓ بتایا گیا کہ صدر مجلس کی تصویر کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرتے ہوۓ قابل اعتراض ویڈیو بنایا گیا، اس ویڈیو کو چلو گووند راؤ نامی فیس بک پیچ یوزر کی جانب سے بناتے ہوۓ اسے فالوورس میں شیر کیا گیا اور قابل اعتراض تبصرہ بھی کیا گیا۔سائبر کرائم پولیس نے اس سلسلہ میں دفعات ‏469 (A)153 کے تحت مقد مہ درج کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button