نیشنل

ادئے پور واقعہ پر بیرسٹر اسدالدین اویسی کا بیان

حیدرآباد: بیرسٹر اسدالدین اویسی صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے بھوپال میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے ادے پور واقعہ کی سخت مذمت کی اور کہا کہ ہمارے معاشرے میں تشدد کو کبھی قبول نہیں کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ ادے پور میں وحشیانہ قتل قابل مذمت ہے۔ ایسے قتل کا دفاع کوئی نہیں کر سکتا۔ ہماری جماعت کا موقف یہ ہے کہ کسی کو بھی قانون اپنے ہاتھ میں لینے کا حق نہیں ہے، ہم نے ہمیشہ تشدد کی مخالفت کی ہے۔ صدر مجلس ہمارا حکومت سے مطالبہ ہے کہ ملزمین کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنا ہوگا۔ انھوں نے اس سلسلے میں ٹویٹ بھی کیا ۔

 

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button