نیشنل
بسوراج بومائی کرناٹک کے نئے چیف منسٹر

بنگلور _ بسوراج بومائی کرناٹک کے نئے چیف منسٹر کے طور پر منتخب ہوگئے ۔ بنگلور میں منعقدہ بی جے پی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں انھیں چیف منسٹر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ۔ مرکزی وزرا کشن ریڈی اور دھرمیندر پردھان نے سینئر مبصرین کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی۔اور ان دونوں نے بی جے پی ارکان اسمبلی کی رائے حاصل کی ۔ یدیورپا کے چیف منسٹر کے عہدہ سے استعفی کے بعد کرناٹک کے وزیر داخلہ بسوراج بومائی ، اروند بیلڈ اور سیتی روی سی ایم اس عہدہ کی دوڑ میں تھے تاہم بسوراج کے نام کی تمام ارکان نے تائید کی ۔ امکان ہے کہ نئے چیف منسٹر کی حلف برداری جمعرات کو ہوگی۔ نئی کابینہ میں بڑی تبدیلیاں متوقع ہیں۔