جرائم و حادثات

قاتلانہ حملہ میں زخمی کورٹلہ بی آر ایس لیڈر لکشمی راجم کی موت

کورٹلہ 8/اگست (اردولیکس) تلنگانہ کے کورٹلہ میں آج صبح نامعلوم افراد کے قاتلانہ حملے میں زخمی بی۔آر۔یس پارٹی کے نمائیندہ کونسلر پوگلہ لکشمی راجم کی دوران علاج موت ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پوگلہ لکشمی راجم کارگل چوراستہ پر واقع گایتری بنک کے قریب چائے نوشی کیلئے گئےتھے کہ ان پر نامعلوم افراد نے تیز ہتھیار سے حملہ کرتے ہوئے شدید زخمی کردیا جس سے لکشمی راجم کے جسم پر گہرے زخم آئے۔جس پر انہی کریم نگر کے چلمیڈا آنند راؤ ہاسپٹل منتقل کیا گیا ۔

 

جہاں علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی ۔اطلاع ملتے ہی سب انسپکٹر پولیس کورٹلہ کرن کمار نے بھاری جمعیت کیساتھ مقام واقعہ پر پہنچ کر عوام سے معلومات حاصل کرتے ہوئے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی ہے  پوگلہ لکشمی راجم کی اہلیہ پوگلہ اوما رانی وارڑ کونسلر ہیں قتل کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button