نیشنل

نئی دہلی میں واقع ” اکبر ” روڈ کو ” جنرل راوت ” سے موسوم کرنے بی جے پی کا مطالبہ

نئی دہلی میں واقع ” اکبر ” روڈ کو ” جنرل راوت ” سے موسوم کرنے بی جے پی کا مطالبہ 

نئی دہلی _ دہلی میں بی جے پی کے میڈیا چیف نوین کمار جندال نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی دارالحکومت دہلی میں واقع اکبر روڈ کا نام تبدیل کرکے آنجہانی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کے نام پر رکھا جائے۔ نوین کمار جندال نے اس سلسلے میں نئی ​​دہلی میونسپل کونسل کو خط لکھا۔جس میں انھوں نے کہا کہ اکبر روڈ کا نام بدل کر ملک کی پہلی سی ڈی ایس یادگار کو دہلی میں قائم دیکھنا چاہتے تھے۔ مجھے یقین ہے کہ میونسپل کونسل روڈ کو جنرل راوت کے نام پر موسوم کرتے ہوئے حقیقی خراج عقیدت پیش کرے گی ۔

 

انھوں نے کہا کہ اکبر ایک ‘حملہ آور’ تھا اور اس لئے روڈ کا نام ‘جنرل راوت’ رکھا جائے کیونکہ یہ ایک مقبول روڈ ہے ۔اسی دوران نئی دہلی میونسپل کونسل  کے وائس چیئرمین ستیش اپادھیائے نے کہا کہ وہ اس مطالبے کے بارے میں مثبت ہیں اور چاہتے ہیں کہ اس پر کونسل میں بحث کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ وہ سوشل میڈیا پر کی گئی بہت سی درخواستیں دیکھی ہیں.. کونسل کے فیصلہ ساز اس پر بحث کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button