جنرل نیوز

عادل آباد میں سیام سوسائٹی کے زیراہتمام ٹائلینٹ ٹیسٹ میں کامیاب طلباء کے لئے دسویں جماعت تک تعلیمی اخراجات کے لئے مفت اسکالرشپ

عادل آباد میں گذشتہ پانچ سالوں سے "سیام سوسائٹی ” تعلیمی میدان میں بے لوث خدمات انجام دیتے آرہی ہے۔اور ملک میں ملت کی ترقی و کامیابی کا راز تعلیم میں ہی مضمر ہے۔ان خیالات کا اظہار ناظم ضلع جماعت اسلامی ہند عادل آباد تنویر احمد نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔سیام سوسائٹی عادل آباد کے زیراہتمام خانگی فنکشن ہال میں اسکالر شپ کے لئے منتخب اسکولی طلبہ وطالبات کا ایک اجلاس منعقد کیا گیا تھا۔سیام سوسائٹی ہر سال ایک ساتویں،آٹھویں اور نہم جماعت کے ہونہار و ضرورت مند طلباء کے لئے ایک ٹائیلنٹ ٹیسٹ منعقد کرتے ہوئے اچھے نمبرات سے کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کا انتخاب عمل میں لاتے ہوئے دہم جماعت تک تعلیم حاصل کرنے کے لئے مفت اسکالرشپ کے ساتھ ساتھ کوچنگ کلاسس کے ذریعہ رہبری کرتی ہے۔اس مرتبہ بھی ٹائیلنٹ ٹیسٹ منعقد کیا گیا تھا۔جس میں ضلع بھر کے تقریباً 20 اسکولز کے طلباء نے شرکت کرتے ہوئے ٹائیلنٹ ٹیسٹ میں حصہ لیا اور 30 طلباء کو شاندار مظاہرہ کرنے پر اسکالرشپ کے لئے منتخب کیا گیا ہے اور کوچنگ کلاسس کا 16 اگست سے باضابطہ آغاز عمل میں لایا جائے گا۔اس موقع پر سیام سوسائٹی کے صدر سید یعقوب،جنرل سیکرٹری سید محمد،سنٹر انچارج ڈاکٹر نصیر الدین،کارکنان جماعت اسلامی ہند سید عبدالقدیر،محمد امتیاز،محمد عبدالشاہد اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button