نیشنل

مسلمانوں کےخلاف زہرافشانی،سادھوی پرگیہ کو داود گینگ نے دی جان سے مارنے کی دھمکی!

نئی دہلی: بی جے پی رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ ٹھاکرکو ریاست مدھیہ پردیش کی راجدھانی بھوپال سے جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی۔ بتایا جا رہا ہے کہ سادھوی پرگیہ کو جمعہ کی دیر رات جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی،

نامعلوم کال کرنے والے نے اپنی شناخت داؤد گینگ کے رکن کے طور پر کی جس کے بعد سادھوی پرگیہ نے اس کے خلاف شکایت درج کروادی ہے۔ یہاں موصولہ اطلاعات کے مطابق سادھوی پرگیہ ٹھاکر جمعہ کی رات دیر گئے دفتر سے گھر لوٹی جس کے بعد انھیں فون پر دھمکیاں دی گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں سادھوی کو ایک بڑے میدان میں بیٹھ کر فون پر ایک شخص سے بات کرتے ہوئے دیکھا جا رہا ہے۔

بتایا جارہا ہے ک فون پر دھمکی دینے والے شخص نے خود کو اقبال کاسکر کا آدمی بتایا اقبال کاسکرداؤد ابراہیم کا بھائی ہے۔ سادھوی کے مطابق انھوں نے اس فون کرنے والے شخص سے پوچھا کہ وہ اسے کیوں مارنا چاہتے ہیں جس پرانھیں بتایا گیا کہ وہ مسلمانوں کو نشانہ بناتی ہیں اوران کے خلاف زہرافشانی کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button