نیشنل

نفرت انگیز تقریر معاملہ۔اعظم‌خان‌کو مجرم قرار دیا‌ گیا،کچھ ہی دیر میں سنائی جائے‌ گی‌ سزا

نئی دہلی: ایس پی لیڈر اعظم خان کو رام پور کی ایم پی-ایم ایل اے عدالت نے نفرت انگیز تقریر کیس میں مجرم قرار دیا ہے اب سے کچھ ہی دیر‌ میں انہیں سزا سنائی جائے گی۔ یہ معاملہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات کے وقت کا  ہے۔ اس دوران اعظم خان پر  انتخابی تقریر کے دوران مبینہ طور پر اشتعال انگیز بیان دینے‌کا‌الزام ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ سال 2019 میں لوک سبھا انتخابات کے دوران سماج وادی پارٹی کے لیڈر اعظم خان کے خلاف نفرت انگیز تقریر کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اس معاملے میں عدالت نے پہلے ہی 21 اکتوبر کو فیصلے کی تاریخ مقرر کی تھی، تاہم اعظم خان سے تحریری بیان دینے کے لیے وقت مانگا گیا تھا۔ جس کے بعد عدالت نے فیصلے کے لیے 27 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button