نیشنل

آر ایس ایس کا طالبان سے تقابل کرنے پر جاوید اختر کے خلاف مظاہرے

ممبی _ آر ایس ایس کا طالبان سے تقابل کرنے پر بی جے پی کے رکن اسمبلی رام  قدم نے   بالی ووڈ کے مشہور رائٹر جاوید اختر کو سخت وارننگ دی ہے۔ بی جے پی رکن اسمبلی جو مہاراشٹر کے گھاٹکوپر حلقہ سے نمائندگی کرتے ہیں نے ان کے اس ریمارکس پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور دھمکی دی کہ آر ایس ایس سے جھوڑ کر معافی نہ مانگنے پر ان کی فلموں کو ریلیز ہونے نہیں دیا جائے گا۔  رکن اسمبلی نے جاوید اختر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی۔ انہوں نے جاوید اختر سے  دونوں ہاتھ جوڑ کر معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

جاوید اختر نے ہفتے کو ایک انٹرویو میں کہا کہ آر ایس ایس ایک ہندو قوم کے قیام کے لیے کام کر رہا ہے ، جیسا کہ طالبان ایک اسلامی ریاست کے لیے لڑ رہے تھے۔ انکے اس متنازعہ تبصروں نے ایک ہنگامہ برپا کردیا۔ بی جے پی  نے اس پر  تشویش کا اظہار کیا۔ بی جے پی قائدین نے جاوید اختر کے ریمارکس کی مخالفت میں ان کا علامتی پتلہ بھی نظر آتش کیا۔حال ہی میں ، مہاراشٹر کے گھاٹکوپر حلقہ کےرکن اسمبلی و  بی جے پی کے ترجمان رام قدم نے اس کا جواب دیا ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button