این آر آئی

ریاض سیزن میں روزانہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ شائقین آئیں گے

ریاض کے این واصف
محکمہ تفریحات کے ایگزیکٹیو چیئرمین انجینیئر فیصل بافرط نے ریاض سیزن 2023 میں ’نیا کیا ہے‘ کے حوالے سے معلومات فراہم کی ہیں۔ سبق ویب سائٹ کے مطابق بافرط نے بتایا کہ ہم سعودی عرب کو بین الاقوامی تفریحاتی مرکز بنانے کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ بافرط نے کہا کہ ریاض سیزن کا اہم ہدف یہ ہے کہ مملکت سیر و تفریح کے شائقین کا عالمی مرکز بن جائے۔ یہ ہدف حاصل کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ ریاض سیزن میں 15 ملین سے زیادہ شائقین کی چھ ماہ کے دوران میزبانی ہوگی ان میں سے 13 لاکھ بین الاقوامی سیاح ہوں گے۔
بافرط نے بتایا کہ بولیفارڈ ریاض سٹی کو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ ردوبدل 30 فیصد کے لگ بھگ ہے۔ اس مرتبہ ریاض سیزن میں یہاں تقریبات ہوں گی۔ ریستوران، تھیٹر، قہوہ خانے اور بہت کچھ نیا ہوگا۔ بافرط نے توجہ دلائی کہ ونٹر ونڈر لینڈ بھی ریاض سیزن کا اہم مرکز ہے، یہاں 80 سے زیادہ گیمز ہوں گی۔ المربع زون میں 8 ریستوران اور بین الاقوامی کافی ہاؤس دیکھنے کو ملیں گے۔ زمان زون میں ایسی سرگرمیاں مشاہدے میں آئیں گی جو گزشتہ سیزن میں دیکھنے کو نہیں ملی تھیں اور نئی سرگرمیاں گزشتہ سیزن کی سرگرمیوں سے کہیں زیادہ پرانی تاریخ والی ہوں گی۔ بافرط نے کہا کہ ریاض سیزن میں دیوہیکل اسکرینز پر شائقین فٹبال ورلڈ کپ کے میچز دیکھ سکیں گے۔ ا
یاد رہے کہ ریاض سیزن 2022 کا افتتاح 21 اکتوبر کو ہوگا۔ اس کا سلوگن ’خیال آگے‘ ہوگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button