ٹیپو سلطان کے مجسمہ کے خلاف آندھراپردیش میں بی جے پی کا شدید احتجاج

کڑپہ _ آندھراپردیش کے ضلع کڑپہ میں ٹیپو سلطان کے مجسمہ کی مخالفت کرتے ہوئے بی جے پی نے دھرنادیا۔پارٹی کے ریاستی صدر سومو ویر راجو نے اس دھرنے کی نگرانی کی۔یہ مجسمہ ضلع کی میدکور روڈ پر نصب کیاجانے والا تھا۔اس دھرنے میں زعفرانی جماعت کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔اس موقع پر ان کارکنوں کی پولیس سے بحث وتکرار ہوگئی۔ ان مظاہرین نے وائی ایس جگن زیرقیادت ریاستی حکومت کے ساتھ ساتھ پرودوٹور کے رکن اسمبلی شیواپرساد ریڈی کے خلاف نعرے بازی کی۔اس احتجاج کی وجہ سے صورتحال کشیدہ ہوگئی۔پولیس نے بی جے پی کے ریاستی صدر کو گرفتار کرلیا۔شیواپرساد ریڈی نے اس مجسمہ کی تنصیب کے لئے مساعی کی تھی اور اس کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا تاہم زعفرانی جماعت کے کارکنوں نے اسی مقام پر دھرنا دیا جہاں پر سنگ بنیاد رکھا گیا تھا۔پرودوٹور روڈ کے قریب یہ مجسمہ نصب کیاجانے والا تھا تاہم بی جے پی نے واضح کیا کہ وہ کسی بھی حال میں اس مجسمہ کو نصب ہونے نہیں دے گی