نیشنل

بریکنگ نیوز _ بی جے پی نے گستاخ نوپور شرما اور نوین کمار جندال کو پارٹی سے معطل کردیا _ جاری کیا یہ بیان

نئی دہلی: بی جے پی نے اتوار کو پارٹی کے ترجمان نوپور شرما اور سوشل میڈیا انچارج نوین کمار جندال کو پیغمبر اسلام کے بارے میں ان کے تبصروں پر پارٹی کی ابتدائی رکنیت سے معطل کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بی جےپی نے ان دونوں کو پارٹی سے معطل کرنے کے بعد ایک بیان بھی جاری کیا کہ جس میں کہا گیا کہ وہ  "کسی بھی مذہبی شخصیت کی توہین کی سخت مذمت کرتی ہے”۔

بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری و ہیڈ کوارٹر انچارج ارون سنگھ کے نام سے جاری بیان میں بی جے پی نے کہا کہ ، ہندوستان کی ہزاروں سالوں کی تاریخ کے دوران، ہر مذہب نے پھلا پھولا ہے ۔ بھارتیہ جنتا پارٹی تمام مذاہب کا احترام کرتی ہے۔ بی جے پی کسی بھی مذہب کی مذہبی شخصیات کی توہین کی سختی سے مذمت کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کسی بھی نظریہ کے سخت خلاف ہے جو کسی بھی فرقے یا مذہب کی توہین یا تذلیل کرتا ہے۔ بی جے پی ایسے لوگوں یا فلسفے کو فروغ نہیں دیتی،”

متعلقہ خبریں

Back to top button