بریکنگ نیوز _ بنگلور میں دھماکہ تین افراد ہلاک

بنگلور _ کرناٹک کے دارالحکومت بنگلور میں زبردست دھماکہ ہوا۔ اس دھماکہ میں تین افراد ہلاک ہوئے۔ کئی زخمی ہیں ۔ دھماکے سے نعشوں کو پہچاننے میں مشکلات پیش آئیں۔ یہ دھماکہ بنگلور شہر کے تارا گپت میں آر کے مارکیٹ کے قریب ایک پنکچر کی دکان میں پیش آیا۔جس کے باعث آس پاس کے علاقوں میں بھاری املاک کو نقصان پہنچا ہے۔ زخمیوں کو علاج کے لیے مقامی وکٹوریہ ہسپتال لے جایا گیا۔۔ دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ لاشیں دھماکے سے 100 میٹر کے فاصلے پر اڑ گئیں۔ قریب میں رکھی 10 گاڑیاں بھی تباہ ہو گئیں۔