اسپشل اسٹوری

سسرال والوں نے داماد کیلئے بنائے 125قسم‌ کے‌ پکوان

وشاکھاپٹنم:  داماد کیلئے سسرالی رشتے داروں نے   125 قسم کے پکوانوں کے ساتھ دعوت کا اہتمام کیا۔ ریاست آندھراپردیش کے وجیا نگرم ضلع کے چیتنیہ اور وشاکھا پٹنم کی نہاریکا کی شادی اگلے سال 9 مارچ طئے پائی۔ دھوم دھام سے ان‌کی منگنی ہوئی ، منگنی کے بعد سسرال والوں نے اپنے داماد کو دسہرہ کے پہلے تہوار پر مدعو کیا اور مختلف پکوانوں سے ہونے والے داماد کی تواضع ‌‌‌‌‌‌‌‌‌‌کی‌گئی۔ 95 پکوان باہر سے منگوائے گئے باقی دیگر پکوان گھر میں کئے گئے۔ اتنے سارے کھانے دیکھ کر داماد‌حیرت زدہ رہ گیا۔ وہ ان میں سے کئی پکوانوں کے ناموں سے تک واقف نہیں تھا۔ قبل ازیں بھیماورم میں ایک خاتون نے سنکرانتی کے موقع پر اپنے داماد کیلیے 125 پکوان کئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button