تلنگانہ

ملعون راجہ سنگھ کو پولیس کی پھر ایک نوٹس _ فیس بک پر اشتعال انگیز پوسٹ کرنے کا الزام

حیدرآباد _ حیدرآباد کی منگل ہاٹ پولیس نے آج  ایک بار پھر رکن اسمبلی ملعون راجہ سنگھ کو نوٹس جاری کیا ہے منگل ہاٹ پولیس نے کہا کہ راجہ سنگھ نے ہائی کورٹ کے احکامات پر عمل کئے  بغیر  ایک طبقہ  کے خلاف فیس بک پر راجہ سنگھ نے آج ایک  اشتعال انگیز پوسٹ کی ہے۔ پولیس نے اس پر راجہ سنگھ کو دو دن میں وضاحت دینے کی ہدایت دی ہے بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔  نوٹس موصول ہونے پر  راج سنگھ نے کہا کہ یہ بدقسمتی کی بات ہے کہ پولیس نے فیس بک پر ایک چھوٹی سی پوسٹ ڈالنے کے بعد ہی نوٹس جاری کیا۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ چیف منسٹر چندرشیکھرراو اور پولیس نے ان پر توجہ مرکوز کی ہے۔

 

ہائی کورٹ نے راجا سنگھ کو مشروط ضمانت دے دی ہے، جو پہلے ہی پی ڈی ایکٹ کیس میں گرفتار ہو چکے ہیں۔ تاہم عدالت نے انہیں مشروط ضمانت دے دی اور حکم دیا کہ وہ جیل سے رہائی کے بعد کوئی نفرت انگیز تقریر نہ کریں۔ انہوں نے میڈیا سے بات نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button