نیشنل

پب جی گیم میں ہارجانے پرلڑکے کی خودکشی

حیدرآباد:ریاست آندھراپردیش کے مچھلی پٹنم میں پب جی گیم میں ہارنے پر دوستوں کی جانب سے مذاق اڑانے پر ایک لڑکے نے خودکشی کر لی۔ مقامی کانگریس پارٹی لیڈر شانتی راج کا 16 سالہ بیٹا پربھو (16) کچھ عرصہ سے پب جی کھیل رہا تھا۔ اتوار کو وہ دوستوں کے ساتھ پب جی گیم کھیل رہا تھا اورہارگیا جس پردوستوں نے اس کا مذاق اڑایا۔ پربھو پریشان ہو کر گھر آیا اور پنکھے سے لٹک کر خودکشی کر لی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button