نیشنل

چیف منسٹر کرناٹک یدیورپا مستعفی _ گورنر نے قبول کرلیا استعفی

بنگلورو_ کرناٹک کے چیف منسٹر بی ایس یدیورپا نے بالآخر اپنا استعفی پیش کردیا۔انہوں نے راج بھون پہنچ کر استعفی کا مکتوب گورنر  توویرچند گہلوت کے حوالے کیا جس کے فوری بعد گورنر نے ان کے استعفی کو  منظور کرلیا ہے۔ تاہم انہوں نے مشورہ دیا کہ اگلے چیف منسٹر کی حلف برداری تک  ریاست کے نگراں چیف منسٹر کی حیثیت سے ذمہ داری نبھایں ۔ یدیورپا ، جو چار بار کرناٹک کے چیف منسٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں  چوتھی بار چیف منسٹر کا عہدہ سنبھالنے کے ٹھیک دو سال مکمل ہوئے ہیں۔اس کے بعد وہ آج اپنا استعفی پیش کردیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button