پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بی ایس پی لیڈر ارشد رانا پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے _ ویڈیو دیکھیں

پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر بی ایس پی لیڈر ارشد رانا پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے 

 

لکھنو _ 15 جنوری ( اردو لیکس) اترپردیش کے انتخابات میں پارٹی ٹکٹ نہ ملنے پر ایک قائد پھوٹ پھوٹ کر رو پڑے۔ان کا یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔بتایا جاتا ہے کہ مظفرنگر ضلع کے چارتاول اسمبلی حلقہ سے بہوجن سماج پارٹی کے قائد ارشد رانا پارٹی ٹکٹ کے دعویدار تھے لیکن پارٹی سربراہ مایاوتی نے ارشد رانا کے بجائے کسی اور کو ٹکٹ دے دیا۔جس پر ارشد رانا زار و قطار رو پڑے۔

انھوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں کئی برسوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن انھیں ٹکٹ سے محروم کردیا گیا۔انھوں نے الزام لگایا کہ پارٹی کے ایک قائد نے ٹکٹ کے لیے50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا جس پر انہوں نے ساڑھے چار لاکھ روپے اس قائد کو ادا کردئے ۔ارشد رانا نے اس معاملہ کو پولیس سے رجوع کیا۔