جرائم و حادثات

چلتی بس سے پیچھے کے پہیے اور ایکسل نکل گئے

حیدرآباد _ آندھراپردیش کے ضلع مشرقی گوداوری میں ایک بڑاحادثہ ٹل گیا کیونکہ چلتی بس سے اچانک پچھلے پہئے اور ایکسل نکل گیا۔اس واقعہ پر چوکس ڈرائیور نے فوری طورپر بس کو بریک لگاکرروکنے میں کامیابی حاصل کرلی ورنہ ایک بڑاحادثہ پیش آتا تھا۔یہ بس تقریبا 20مسافرین کے ساتھ ضلع کے ماریڈوملی سے پاتاکونڈا کی سمت جارہی تھی کہ یہ حادثہ پیش آیاتاہم اس واقعہ میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا کیونکہ اس بس کی رفتار کافی کم تھی۔اس حادثہ کے ساتھ ہی حاضر دماغی کا مظاہرہ کرنے والے ڈرائیور کی بس مسافرین نے ستائش کی۔مسافرین نے کہاکہ اگر بس کی رفتار تیز ہوتی تو ایک بڑاحادثہ ہوسکتا تھا تاہم بس کے ڈرائیور کی حاضردماغی اور چوکسی کے نتیجہ میں ایک بڑاحادثہ ٹل گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button