سی اے اے اور این آر سی کو بھی واپس لینے کی امید کرنا غلط فہمی ہے: مرکزی وزیر کوشل کشور

نئی دہلی _ مرکزی۔مملکتی وزیر ھاوزنگ اینڈ اربن ڈیولپمنٹ کوشل کشور نے کہا کہ تین زرعی قوانین کی طرح سی اے اے اور این آر سی سے دستبرداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ایک نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کوشل کشور نے کہا کہ ٹین زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے مرکزی حکومت کے فیصلے کے بعد، بہت سی اپوزیشن جماعتوں نے آرٹیکل 370 کی بحالی اور CAA-NRC کی واپسی کی امید ظاہر کرنا شروع کر دی ہیں ۔مرکزی وزیر نے اپوزیشن پارٹیوں کی اس توقع کو غلط فہمی قرار دیا۔ مرکزی وزیر کوشل کشور نے کہا کہ اپوزیشن یہ سوچ رہی ہے کہ اگر زرعی قوانین کو واپس لے لیا جائے تو CAA-NRC بھی واپس لے لیا جائے گا، تو یہ ان کی غلط فہمی ہے۔

مرکزی وزیر کوشل کشور نے کہا کہ اپوزیشن کو اس فیصلے کا خیر مقدم کرنا چاہیے۔  تین زرعی قوانین واپس لینے کے بعد اپوزیشن کے پاس اب کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ اپوزیشن سوچ رہی ہے کہ اگر زرعی قوانین کو واپس لیا گیا تو CAA-NRC بھی واپس لے لیا جائے گا۔ جو لوگ CAA-NRC کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ غلط فہمی کا شکار ہیں۔