مرکز کے سرکاری ملازمین اور وظیفہ یابوں کو 3 فیصد ڈی اے کی منظوری

نئی دہلی _  وزیر اعظم  نریندر مودی   کی صدارت  میں منعقدہ کابینہ کے اجلاس نے آج مرکزی سرکاری ملازمین کو  مہنگائی بھتّے کی اور پینشن یافتگان کو مہنگائی راحت  کی ایک اور قسط  جاری کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کا اطلاق 1.07.2021 سے ہوگا  ۔ یہ  قیمتوں میں اضافے  کی وجہ سے راحت دینے کے لئے  بیسک تنخواہ / پینشن کی 28 فیصد کی موجودہ شرح  پر مزید 3 فیصد   کا اضافہ ہوگا ۔

یہ اضافہ منظور شدہ فارمولے کے مطابق ہے جو ساتویں تنخواہ  کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر ہے ۔  مہنگائی بھتّے  اور مہنگائی راحت دونوں کی وجہ سے خزانے پر  9488.70 کروڑ روپے سالانہ  کا بوجھ پڑے گا۔  اس سے  تقریباً 47.14 لاکھ  مرکزی سرکاری ملازمین اور 68.62 لاکھ پینشن یافتگان کو فائدہ ہوگا۔