نیشنل

ہندوستان میں اومیکرون سے پہلی موت ہونے مرکزی حکومت کی تصدیق

حیدرآباد_ 31 دسمبر ( اردو لیکس ڈیسک) ہندوستان کی دو ریاستوں میں اومیکرون سے متاثر دو افراد کی گزشتہ ماہ موت ہوگئیتھی  لیکن حکومت نے 5  دن بعد آج ایک موت کی تصدیق کی ہے اس کی شناخت راجستھان کے 73 سالہ شخص کی حیثیت سے ہوئی ہے

 

راجستھان کے ادے پور شہر کے لکشمی نگر کا ایک 73 سالہ شخص  بخار اور کھانسی میں مبتلا تھا۔ اسے  15 دسمبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا اور وہ کورونا سے مثبت پایا گیا تھا ۔ اس کے بعد اس کے  نمونے جینوم کی ترتیب کے لیے بھیجے گئے۔ نتائج کی تصدیق 25 دسمبر کو ‘Omicron’ ویرینٹ کے طور پر ہوئی۔ بعد ازاں وہ کورونا ٹیسٹ میں منفی پایا گیا۔ بعد میں اس کی موت ہوگئی۔ اس موت کو اومیکرون سے ہونے کی مرکزی وزارت صحت نے تصدیق کردی ہے جبکہ مہاراشٹر کے ایک اور شخص کی موت کی تصدیق نہیں کی گئی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button