نیشنل

چندرابابو نائیڈو کی انسانی ہمدردی _ حادثہ میں زخمی افراد کو دیکھ کر کار سے اتر گئے

وجے واڑہ _   آندھراپردیش کے سابق چیف منسٹر و تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر این چندرابابونائیڈو نے انسانی ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سڑک حادثہ میں زخمی افراد کو کار سے اتر گئے اور انھیں ہاسپٹل پہنچایا۔

تفصیلات کے مطابق وجے نگرم ضلع میں چکورو پلی کے پاس پیش آئے سڑک حادثہ میں دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ اسی دوران اپنا روڈ شو ختم کرنے کے بعد وشاکھاپٹنم جاتے ہوئے چندرابابونائیڈو نے سڑک پر حادثہ کا شکار زخمیوں کو دیکھ کر اپنی گاڑیوں کا قافلہ رکوایا۔ انہوں نے فوری طور پر اپنی گاڑیوں کے قافلہ میں موجود ایمبولنس کے ذریعہ زخمیوں کی ہاسپٹل منتقل کروایا ۔  ساتھ ہی انہوں نے مقامی تلگودیشم کے لیڈروں سے بات چیت کرتے ہوئے زخمیوں کے بہتر علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button