چرن جیت سنگھ چننی پنجاب کے نئے چیف منسٹر

چندی گڑھ: چرن جیت سنگھ چننی  پنجاب کے نئے چیف منسٹر  ہوں گے۔کانگریس قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں متفقہ طور پر چننی کو اپنا لیڈر منتخب کیا۔ اس بات کا انکشاف ٹوئٹر پر پنجاب کانگریس امور کے انچارج ہریش راوت نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چیف منسٹر کی ذمہ داری  چنی کے حوالے کرنے پر خوش ہیں۔

سابق چیف منسٹر کیپٹن امریندر سنگھ اور  پی سی سی کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو کے درمیان اختلافات کی وجہ سے ریاست میں  غیر یقینی سیاسسی صورتحال پیدا ہوگئی جس کے نتیجہ میں کپتان امریندر نے چیف منسٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ اور  گورنر نے ان کا استعفیٰ بھی قبول کرلیا۔