چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی جانب سے تھرڈ فرنٹ کے قیام کی تیاریاں !

حیدرآباد _ 11 جنوری ( اردو لیکس) ایسا لگتا ہے کہ ٹی آر ایس صدر و چیف منسٹر چندرشیکھرراو قومی سطح پر تھرڈ فرنٹ کے قیام کی تیاری میں مصروف ہیں کیونکہ گزشتہ دو دنوں سے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین کے ساتھ پرگتی بھون میں ملاقات کی۔دو دن قبل چیف منسٹر چندرشیکھرراو سے کیمونسٹ جماعتوں کے قائدین بشمول کیرالا کے چیف منسٹر پی وجین نے  ملاقات کی تھی

اور آج آر جے ڈی لیڈر اور بہار کے اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو نے پرگتی بھون میں چیف منسٹر کے سی آر سے ملاقات کی۔ وزیر کے ٹی آر، رکن راجیہ سبھا سنتوش کمار نے تیجسوی یادو کا گلدستے سے استقبال کیا۔ تیجسوی یادو کی قیادت میں پارٹی کے ایک وفد نے کے سی آر سے  کے ساتھ ملاقات کی۔ اس ملاقات میں قومی سیاست اور علاقائی سیاست پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس ملاقات میں ٹی آر ایس کے ورکنگ صدر، وزیر کے ٹی آر، آر جے ڈی کے سابق وزیر عبدالباری صدیقی ، ایم ایل اے سنیل سنگھ اور سابق ایم ایل اے بھولا یادو نے شرکت کی۔