کس عمر کے بچوں کو ماسک پہننا ضروری ہے _ مرکزی حکومت کے گائیڈ لائنس

حیدرآباد _ کورونا وائرس کی دوسری لہر سے پورا ملک پریشان ہے ۔ خاص طور پر دوسری لہر میں نوجوانوں کو وائرس کا زیادہ خطرہ ہے ۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں یہ وائرس بچوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ایسے میں  بچوں کو وائرس سے محفوظ رکھنے کے لئے کیا انھیں ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے؟  والدین اس بارے میں الجھن میں مبتلا ہیں ۔لیکن مرکزی حکومت نے بچوں کو ماسک پہننے کے بارے میں گائیڈ لائنس جاری کیے ہیں۔ مرکزی وزارت صحت کے  ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلت سروسس (ڈی جی ایچ ایس) کے مطابق۔ 5 سال سے کم عمر بچوں کو ماسک پہننے کی ضرورت نہیں ہے-6 سے 11 سال کی عمر کے بچے  اگر محفوظ طریقے سے ماسک استعمال کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں تو ٹھیک بات ہے ورنہ  اس عمر کے بچوں کو والدین اور سرپرستوں کی نگرانی میں ماسک پہننے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔12 سے 17 سال کی عمر کے بچوں کو بھی بالغوں کی طرح ماسک پہننا چاہئے۔ ماسک کا استعمال کرتے ہوئے صابن یا سینیٹائزر سے ہاتھ دھونا لازمی ہے۔