نیشنل

امیت شاہ سے تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو کی ملاقات

حیدرآباد _ تلنگانہ کے چیف منسٹر چندرشیکھرراو نے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے تلنگانہ میں آئی پی ایس عہدیداروں کی  تعداد میں اضافہ کرنے کی درخواست کی۔ کے سی آر ، جو دہلی کے دورے پر ہیں ، نے آج سہ پہر امیت شاہ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ریاست تلنگانہ کی تشکیل کے دو سال بعد ، اضلاع کی تنظیم نو کی گئی ہے ، نئے اضلاع ، نئے زون اور نئے ملٹی زون بنائے گئے ہیں اور اس کے مطابق محکمہ پولیس میں تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ جس کی وجہ سے محکمہ پولیس میں  سینئر  پوسٹوں کی تعداد 75 سے بڑھ کر 105 اور آئی پی ایس کیڈر پوسٹوں کی تعداد بھی 139 سے بڑھ کر 195 ہوگئی ہے۔ اس تناظر میں ، ایک مضبوط پولیس نظام قائم کرنے کے لیے آئی پی ایس افسران کی تعداد میں اضافہ کرے۔ اور نئے کمشنرز ، ڈی آئی جیز ، ایس پیز اور آئی جی پیز کی ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button